مقبوضہ کشمیر میں گورنر کی نام نہاد اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران شور شرابہ

بدھ 18 مارچ 2015 16:48

جموں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے آزاد رکن انجینئر عبدالرشید اور نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے جموں میں گورنر این این ووہراکی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران شورشرابہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت میں شامل ہو کر سیلاب زدگان کی بحالی اورامدادکی فراہمی کے اپنے دعوؤں سے پھر گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ،بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کرسکتی ۔