اوپن یونیورسٹی کی ایم ایس سی(لائیوسٹاک مینجمنٹ) ورکشاپ23مارچ سے شروع ہو گی

بدھ 18 مارچ 2015 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ایگریکلچرل سائنسسز کے زیر اہتمام ایم ایس سی )لائیو سٹاک مینجمنٹ( کے سمسٹرخزاں2014کے ملک بھر میں موجود طلباء و طالبات کے لئے ورکشاپ سوموار23-مارچ سے شروع ہوگی جومنگل 31-مارچ تک جاری رہے گی- ورکشاپ کی افتتاح تقریب 23۔مارچ کو صبح 9۔بجے یونیورسٹی کے سائنس کمپلیکس کے ریسورس روم میں منعقد ہوگی۔

افتتاحی تقریب کی صدارت ‘ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ‘ چئیرمین شعبہ ایگریکلچرل سائنسسز کریں گے۔ایم ایس سی لائیو سٹاک مینجمنٹ کے سمسٹر بہار 2013ء کے تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23۔ مارچ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے (8:30) اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سائنس کمپلیکس کے ریسورس روم میں پہنچ جائیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شرکت کے اہل تمام طلباء و طالبات کو بذریعہ ڈاک اطلاعاتی خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔

طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ورکشاپ رہائش کے لئے یونیورسٹی کے ہاسٹل منیجر سے براہ راست یا ان کے فون نمبر 051-9057418پر رابطہ کریں۔ایم ایس سی لائیو سٹاک مینجمنٹ ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلباء و طالبات ورکشاپ رابطہ کار ‘ ڈاکٹر چمن لال سے ان کے فون نمبر 0333-3796450 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔