ضلعی ہسپتال صوابی میں ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی کمی نہیں ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی ڈاکٹر نیاز محمد خان

بدھ 18 مارچ 2015 17:43

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی ڈاکٹر نیاز محمد خان نے کہا ہے کہ ضلعی ہسپتال صوابی سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹرز کی جگہ نئے ڈاکٹروں کی تقرری کی گئی ہے اور اب ہسپتال ہذا میں ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی کمی نہیں ہے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے واضح کر دیا کہ ضلعی ہسپتال صوابی سے کچھ ڈاکٹر ریٹائرڈ ہو چکے تھے اور بعض کی پوسٹنگ باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کو ہوئی تھی جس پر ہسپتال ہذا میں ڈاکٹروں کی جو کمی آگئی تھی اس کو پورا کر نے کے لئے سپیکر اسمبلی اسد قیصر اور وزیر صحت شہرام خان ترکئی کے ساتھ میں نے بات کی جس پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس سے چا ر اور لاہور ہسپتال سے دو ڈاکٹر ز ٹرانسفر ہو کر ضلعی ہسپتال صوابی منتقل ہو گئے ہیں اسی طرح میڈیکل سپیشلسٹ بھی کل سے تعینات ہو نگے انہوں نے کہا کہ صوابی کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو صحت کے بارے میں کسی قسم کے مشکلات کاسامنا نہ ہو ں انہوں نے کہا کہ ضلعی بھر میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز مینئی کے مقام پر ہونے والے واقعہ سے پولیو مہم کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ پولیس پولیو مہم کے حوالے سے نہیں بلکہ معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔