عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کا صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

بدھ 18 مارچ 2015 17:46

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) صوبائی حکومت کی اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد پاکستان نے صوبہ بھر میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔اس فیصلے کا اعلان عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری بلند اقبا ل خان تر کئی نے ایک اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکن بلد یا تی الیکشن کی بھر پور تیا ری کر یں عوامی جمہوری اتحاد صوبائی سطح پر الیکشن میں حصہ لے گی انھوں نے کیا بلد یا تی الیکشن سے نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے عوام کو بہت فا ئدہ ہو گا انھوں نے اس با ت کی بھی تر دید کی کہ عوامی جمہوری اتحاد کا ابھی تک بلد یاتی الیکشن میں اتحاد نہیں ہو ا صوبے میں جماعت اسلامی ، عوامی جمہوری اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کی سہ فریقی اتحاد موجود ہے اور اسی پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات لڑینگے ۔

تاہم مختلف جما عتوں کے ساتھ با ت چیت چل رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کارکن بلد یا تی الیکشن کے لیے دن رات سر گر م ہو جا ئیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر لے کر جا ئیں اور علا قے کے مسا ئل کے حل کے لیے کر دار ادا کر یں ۔انھو ں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر نے ہو ں گے ۔