اب کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،29مارچ چودھری محمد اشرف کی فتح کا دن اور کامیابی کا جشن منایاجائیگا‘ امیدوار اسمبلی چودھری محمداشرف کی کامیاب انتخابی مہم کی وجہ سے لوگ پیپلزپارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء خواجہ ساجد پہلوان کی عوامی وفود سے بات چیت

جمعرات 19 مارچ 2015 15:03

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء خواجہ ساجد پہلوان نے کہا ہے کہ اب کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،29مارچ چودھری محمد اشرف کی فتح کا دن اور کامیابی کا جشن منایاجائے گا، امیدوار اسمبلی چودھری محمداشرف کی کامیاب انتخابی مہم کی وجہ سے لوگ پیپلزپارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں، اہلیان میرپور نے استحصالی ٹولے کے خلاف علم بغاوت بلند کردیاہے،مخالفین اپنی شکست دیکھ کرالیکشن سے فرارہونے کے بہانے تلاش کررہے ہیں، میرپور کے عوام انہیں الیکشن سے فرارنہیں ہونے دینگے،29 مارچ کو میرپور کے لوگوں کے حقوق سے چشم پوشی کرنے والوں کو شکست فاش ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے نانگی ہاؤس میں ملنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ،خواجہ ساجد پہلوان نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں اجارہ داری اوربرادری کی سیاست کرنے والوں کی سیاست ختم ہوجائے گی،میرپور کے عوام اپنے حقوق اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے چودھری محمد اشرف کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں،اُنہوں نے کہا میرپور کے تمام قبائل ہمارے ساتھ ہیں،میرپور شہر کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے دانستہ نظر انداز کیا گیا،لوگوں سے لیے گئے ووٹوں کی حفاظت نہیں کی گئی،اُنہوں نے کہا کھاڑک یونین کونسل کے لوگوں نے شاندار استقبال کر کے اپنا فیصلہ چودھری محمد اشرف کے حق میں دے دیاہے ،خواجہ ساجد پہلوان نے کہا لوگوں کو برادریوں کے نام پر فساد کروانے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے،میرپور کے لوگ بغیر کسی خوف کے 29 مارچ کو تیر کے نشان پر مہریں الگائیں ۔

متعلقہ عنوان :