آمدہ انتخابات میں بلتستان کی تمام نشستوں پر جماعت اسلامی اپنے امیدوار کھڑے کریگی‘،بلتستان کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں نوجوان جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں حقیقی تبدیلی لائیں گے

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق کی جماعت اسلامی بلتستان کے امیر عبدالماجد مجاہد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2015 15:03

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہاہے کہ آمدہ انتخابات میں بلتستان کی تمام نشستوں پر جماعت اسلامی اپنے امیدوار کھڑے گی کرے،بلتستان کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں نوجوان جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں حقیقی تبدیلی لائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلتستان کے امیر عبدالماجد مجاہد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سرا ج الحق کے اسلامی اور خوشخال پاکستان کے ایجنڈے کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلتستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سڑکیں خستہ خالی کا شکار ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کے بنیاد ی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بلتستان کے تمام انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی معاشرے میں موجودہ موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی دعوت کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کر کے موثر تنظم بنائیں انہوں نے کہا کہ باقی پارٹیاں برادریوں کے جھتے ہیں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو جمہوری جماعت ہے جس میں عام آدمی کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :