مفتی اعظم کشمیر حضرت مولانا مفتی عبدالحکیم  کے سالانہ 2 روزہ عرس کی تقریبات 22مارچ سے شروع ہونگی

جمعرات 19 مارچ 2015 15:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مفتی اعظم کشمیر حضرت مولانا مفتی عبدالحکیم  کے سالانہ دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات 22تا 23مارچ ان کے دربار عالیہ نقشبندیہ عبدیہ حمید آباد چکسواری انتہائی عقیدت و احترام سے منعقد ہو نگی ۔دربار عالیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی محمد عبدالرشید کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق22مارچ بروز اتوار بعد از نماز عشاء شبینہ کے دوران حفاظ تلاوت قرآن مجید کرینگے ۔

23مارچ بروز سوموار حضرت پیر محمد عتیق الرحمن ممبر اسمبلی کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہو گا ۔پیر سید محبوب حسین شاہ شکریلہ شریف ،علامہ محمد اسلم نقشبندی ،صاحبزادہ سلام رشید قاضی ،مولانا قدیر احمد زاہدی ،مولانا ناصر سلطان صدیقی ،مولانا طیب عثمان صدیقی اور مولانا محمد آفتاب کے علاوہ دیگر مقررین مفتی عبدالحکیم  کی دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

دستا ر فضلیت کے پروگرام میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طلبہ حافظ شہزاد خالق ،حافظ ہارون شفیع ،حافظ محمد اعجاز اور حافظ ہارون کی دستار بندی کی جائے گی ۔عرس مبارک کی تقریبات کے جملہ انتظامات کی تکمیل کے لیے حافظ عبدالمجید گولڑوی ،حاجی فضل حسین ،حافظ عبدالقیوم انصاری سابق کونسلر عابد مجید ،شوکت حسین شاہ ،ڈاکٹر حبیب اور خلیفہ فضل حسین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔صدر میاں محمد بخش سوسائٹی آزادکشمیر کے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ حضرت مفتی عبدالحکیم  سلسلہ طریقت و معرفت کے مہر درخشاں تھے ۔انہوں نے تبلیغ اسلام کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں ۔میرپور شہر میں جشن عید میلاد النبی کے جلسوں جلوسوں کی کامیابی کا سہرا مفتی کشمیر کے سر ہے ۔