سکولزآفیسرز کے مطالبات حل کیلئے فوری مذاکرات کیے جائیں،لطیف عباسی

جمعرات 19 مارچ 2015 15:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) آزادکشمیر سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد لطیف عباسی نے کہا ہے کہ سکولز آفیسرز کے احتجاج کے نتیجے میں قائم حکومتی کمیٹی مذاکرات کاجلد اہتمام کرے۔وزیرتعلیم سکولز محکمہ تعلیم کے آفیسران میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرنے پر توجہ دیں۔حکومت کی طرف سے تاخیر کی صورت میں سکولز آفیسران کیلئے 25مارچ کے بعد دوبارہ تعلیمی بائیکاٹ کا آپشن کھلا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سکولز اور کالجز کے تمام کیڈرز کے علاوہ دیگر سرکاری ملازمین ٹائم سکیل سے استفادہ کررہے ہیں صرف سکول آفیسران کو اس پیکج سے محروم رکھنا ناانصافی ہے اب جبکہ گزیٹیڈ آفیسرایسوسی ایشن نے بھی ٹائم سکیل کا مطالبہ کردیا ہے تولازم ہے کہ ایک متوازن فارمولے کے تحت سکول آفیسران کے اس جائز مطالبے کو پورا کیا جائے تاکہ اناملی کاخاتمہ ہوسکے۔سکولز آفیسران کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماء نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ حکومتی کمیٹی جلد مذاکرات کا انعقاد کرے۔

متعلقہ عنوان :