سعودی حکومت نے آن لائن ریکروٹمنٹ سروس متعارف کروا دی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:18

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزارت لیبرنے آن لائن ریکروٹمنٹ سروس متعارف کروادی جس کے ذریعے مملکت میں موجود پرائیویٹ کمپنیاں ملازمین کیلئے آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے ویزے جاری کرسکیں گی ،۔وزارت نے پیپر ورک درخواستیں قبول کرنا بند کردی ہیں اور اب پرائیویٹ کمپنیاں آن لائن سروس کے ذریعے متعدد خدمات موصول اور فراہم کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک سروس نہ صرف کمپنیوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ اس کی وجہ سے ویزہ کے خواہشمندوں کیلئے بھی سہولت پیدا ہوگی۔ ملازمین کی بھرتی کی خواہشمند پرائیویٹ کمپنیوں کی درخواست تین مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کمپنیوں کی نوعیت کی تصدیق کی جائیگی، دوسرے مرحلے میں درخواست کا مطالعہ کیا جائیگا جبکہ تیسرا مرحلہ ویزہ کی منطوری اور اجراء پر مشتمل ہوگا۔