پشاور، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئر ز کے زیر اہتمام ایڈوینچر سپورٹس کاانعقاد

جمعرات 19 مارچ 2015 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئر ز کے تعاون سے پاک خیبریوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وینچر دی ایڈوینچر پروگرام کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ، پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا یوتھ کا ملم جبہ سکینگ فیسٹول ایڈوینچر سپورٹس میں خصوصی شرکت، سکینگ مقابلوں میں خواتین کیٹگری میں اروبا نے پہلی ، نذرانہ نے دوسری اور وجیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میل میں مبشر اسلام نے پہلی راخیل نے دوسری اور ارشد عالم نے تیسری پوزیشن حاصل اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ آفیئر ارشد حسین مہمان خصوصی تھے ۔

ان کے ہمراہ چیئر مین پاک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن عمیر جمال ،صدر مبشر اسلام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئرز کے تعاون سے پاک خیبریوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وینچر ڈی ایڈوینچر پروگرام کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے30 سے زائد نوجوانوں نے ملم جبہ سکینگ فیسٹول میں شرکت کی جہاں پر ان کو پہلے روز سکینگ کی حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی جس کے بعد ان کے آپس میں مقابلے کرائے گئے جس میں خواتین کیٹگری میں اروبا جبکہ میل میں مبشر اسلام نے کامیابی حاصل کی ، پروگرام کے دوسرے دن ان تمام ممبرز کو چار گروپس میں تقسیم کیاگیا اور ڈرامہ تھیٹر کے مختلف تھیم پر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس میں دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوانوں کا کردارتھیم نے پہلی پوزیشن ، خواتین کی ایجوکیشن نے دوسری اور سوشل میڈیا سکینڈل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

وینچر ڈی ایڈوینچر کے سلسلے میں تمام نوجوانوں کو تخت بھائی کے تاریخی مقامات کا سیر بھی کرایا گیا ۔ پاک خیبر یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین عمیر جمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ آرگنائزیشن ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویوتھ کے تعاون سے آغاز جنون اور وینچر ڈی ایڈ وینچر پراجیکٹس میں خیبرپختونخوا کے یوتھ کو مختلف سیاحتی اور تاریخ مقامات کے سیروتفریخ کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔

جو کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہوا جس کو خیبرپختونخوا کے تمام یوتھ نے کافی سراہا ، انہوں نے بتایا کہ ملم جبہ ایڈوینچر سپورٹس میں خیبرپختونخوا کے 80 سے زائد نوجوانوں نے رجسٹر یشن کرائی تھی جس میں سے 25 کو انٹر ویو کے ذریعے منتخب کیاگیا جنہوں نے مختلف شعبوں میں ملک وقوم کا نام روشن کیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈوینچر ڈی ایڈوینچر کے اگلے مرحلے میں کنڈول جیل کالام، کلاش فیسٹول اور وادی کاغان کا ٹوور بھی شامل ہے ۔ جس میں خیبرپختونخواکے تمام نوجوان ویب سائٹ www,pkyo.org,pk پر فری اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء رجسٹریشن کرسکتے ہیں اسکے علاوہ reg,[email protected] پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ,

متعلقہ عنوان :