23 مارچ کو قوم دہشت گردوں کے ناسور کو جڑ سے پھینکنے کا عزم دہرائے گی ۔ پرویز رشید

جمعرات 19 مارچ 2015 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وفاقی وزری اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو قوم دہشت گردوں کے ناسور کو جڑ سے پھینکنے کا عزم دہرائے گی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے یہ دن ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔ 23 مارچ کو پریڈ کا دوبارہ انعقاد کیا جا رہا ہے قوم کومسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی میں امن کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :