تیسرا کوارٹرز فائنل، پاکستان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

جمعہ 20 مارچ 2015 10:51

تیسرا کوارٹرز فائنل، پاکستان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) ایڈیلیڈ اوول گرائونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 سے زائد رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پُراعتماد طریقے سے آسٹریلوی بائولرز کا سامنا کیا تاہم میچ کے پانچویں اوور میں مچل سٹارک کی باہر نکلتی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں سرفراز احمد وکٹ کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے۔

واٹسن نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ سرفراز احمد نے 10 رنز بنائے تھے۔ اس سے اگلے ہی اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے احمد شہزاد کو بھی چلتا کیا۔ احمد شہزاد ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کپتان مائیکل کلارک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کے سکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کیا۔ میچ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب ہیزل ووڈ نے کپتان مصباح الحق کو ایک خوبصورت گیند کروائی جو وکٹوں کو لگی لیکن بیلز نہیں گریں۔

کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے وکٹ پر موجود رہ کر پُراعتماد طریقے سے آسٹریلوی بائولرز کا مقابلہ کیا تاہم پاکستانی ٹیم کا سکور ابھی 97 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ مصباح الحق چھکا مارنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ گلین میکسویل کی گیند پر فنچ نے بائونڈری کے قریب ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد عمر اکمل میدان میں آئے اور حارث سہیل کا ساتھ دیا۔

میچ میں ایک مرتبہ پھر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب وکٹ کیپر ہیڈن کے گلوز وکٹ سے ٹکرائے جس سے بیلز گر گئیں آسٹریلوی کپتان نے رویو لیا لیکن تھرڈ ایمپائر نے عمر اکمل کو ناٹ آئوٹ قرار دیدیا۔ پاکستان کا سکور ابھی 112 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ حارث سہیل ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مچل جانسن کی گیند پر ہیڈن نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد عمر اکمل بھی چلتے بنے. گلین میکسویل کی گیند پر فنچ نے ان کا کیچ لیا. عمر اکمل نے 20 رنز سکور کئے. واضع رہے کہ ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :