ورلڈ کپ 2015ء ،تیسرے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 214رنز کا ہدف

جمعہ 20 مارچ 2015 12:09

ورلڈ کپ 2015ء ،تیسرے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے ..

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 214رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 49.5اوورز میں 213رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور 20کے مجموعی سکور پر2کھلاڑی آؤ ٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لیے 77رنز کی شراکت داری قائم کی ۔

مصباح الحق 34رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کسی کھلاڑی نے کریز پر کھڑے ہونے کی زحمت گوارا نہ کی اور پوری ٹیم 213پر پوویلین لوٹ گئی ۔ حارث سہیل 41،عمر اکمل 20،شاہد آفریدی 23،اور صہیب مقصود 29رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4،سٹارک اور میکسویل نے 2،2جبکہ جونسن اور فالکنر نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا تھا ۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی آج کی پچ گزشتہ دو میچز کی پچز سے مختلف ہے اور انہیں اس پچ سے زیادہ ریورس سوئنگ ہونے کی امید نہیں ہے ۔قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا گیا ہے ۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ وہ اس پچ پر پہلے باؤلنگ کرنے پر بھی بہت خوش ہیں ، آسٹریلین ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور پیٹ کمننز کی جگہ ہیزل ووڈ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :