مائیکروسوفٹ نے صارفین کیلئے پاس ورڈ یاد رکھنے کی پریشانی ختم کرنے کی تیاری کرلی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مائیکروسوفٹ نے صارفین کیلئے پاس ورڈ یاد رکھنے کی پریشانی ختم کرنے کی تیاری کرلی، ونڈوز کے اگلے ورژن میں اسکرین کے سامنے مسکرانے سے ہی ونڈو اوپن ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق مائیکروسوفٹ کمپنی نے ونڈوز کے اگلے ورژن کیلئے پاسٹ ورڈ کی جھنجھٹ ختم کرنے کی ٹھان لی ہے،ونڈوز 10کے صارفین کو کوئی پاسٹ ورڈ یاد کرنا نہیں ہوگا بس کمپیوٹر یا اسمارٹ فونز کے آگے مسکرائیں اور ونڈوز ہوگئی ان لاک اس کے علاوہ فنگرپرنٹس کا استعمال بھی ہوگا کارآمد،ونڈوز ہیلو نامی فیچر کو ونڈوز ٹین میں رواں سال جلد متعارف کروادیا جائے گا۔