المصطفیٰ ویلفےئر کا فری آئی سرجری کیمپ المصطفیٰ کمپلیکس میں شروع ہو گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 17:02

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) المصطفیٰ ٹرسٹ (یوکے ) اور المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے کے اشتراک سے دوروزہ فری آئی سرجری کیمپ المصطفیٰ کمپلیکس میں شروع ہوگیا۔ آئی کیمپ کے پہلے دن ایک ہزار سے زائدمریضوں کا معائنہ جبکہ سوسے زائدمریضوں کے موتئے کا مفت آپریشن کیا گیا۔المصطفیٰ کمپلیکس میں عالمی یوم صحت کے موقع پر فری آئی سرجری کیمپ میں بیرون ملک سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کامعائنہ کیا۔

المصطفیٰ آزاد کشمیر کے صدرعتیق احمد کیانی کے مطابق دوروزہ فری آکیمپ میں موتئے کے مریضوں کے آپریشن سے پہلے ہیپاٹائیٹس بی ،سی کے ٹیسٹ بھی کئے گئے اور المصطفیٰ واحد تنظیم ہے جو آئی کیمپوں کے دوران ہیپاٹائٹس کے مفت معائنہ جات کی سہولیت مہیا کرتی ہے اور ان مریضوں کے لئے آپریشن کے دوران الگ آلات کا بندو بست کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ فری آئی کیمپ میں ڈاکٹرریاض الدین اورڈاکٹرسہیل چودھری نے اپنی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا ۔

فری آئی کیمپ میں المصطفیٰ ویلفیئر اورانجمن طلباء اسلام کے رضاکاروں نے خدمات انجام دیں۔اس موقع پر المصطفیٰ ٹرسٹ یوکے کے کنٹری منیجر تجمل گورمانی سمیت میڈیکل کے ارکان محمدعدنان،پرویزاحمد،وحیداحمد،محمدسروراور دیگر بھی موجودتھے۔فری آئی کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ المصطفیٰ فلاح انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔

المصطفیٰ بلاتخصیص معاشرے کے محروم ولاچاراورمستحق افرادکی معاونت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک تعلیمات کے مطابق صحیح معنوں میں معاشرتی ناہمواریوں کے ختمے کے لئے کوشاں ہے ۔بلاشبہ خدمت خلق انسانیت کی معراج ہے اوراس عظیم مشن کے لئے اپنی بساط کے مطابق اپناذمہ دارانہ کرداراداکرتے رہیں گے۔

قبل ازیں فری آئی کیمپ میں ایک ہزارکے قریب مریضوں کا معائینہ اور دوسوسے زائدمریضوں کے کامیاب آپریشن کئے گئے تھے جن میں زیادہ تعدادموتیہ کے مریضوں کی تھی۔فری آئی کیمپ کے سلسلہ میں 11مارچ کو شرک پور ،12مارچ کو غازی آباد لاہور، 13مارچ کو باغبان پورہ ،14مارچ کو کلر سیداں 16.17مارچ ، مانسہرہ 18.19مارچ ، مظفرآباد 20,21،مارچ چیچا وطنی 22,23 ، راولپنڈی 24,25مارچ کو فری آئی سرجری کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے ۔