بھڑکیں مارنے والے بیرسٹر سلطان کی مرحون منت کی وجہ سے وزیراعظم بنے ہیں

جمعہ 20 مارچ 2015 17:03

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سرگرم رہنماء ذاکر حمید قریشی نے کہا ہے کہ بیرسٹر کو سبق سکھانے والوں کو اپنی اوقات یادرکھنی چاہیے جو آج بھڑکیں مار رہے ہیں یہ بیرسٹر سلطان کی مرحون منت کی وجہ سے وزیراعظم بنے ہیں۔چوہدری محمد اشرف کا دور دور تک پی پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ خود کرائے کے امپورٹیڈ امیدوار ہیں۔

جو لوگ ہیٹرک کرنے کی خوابیں دیکھ رہے ہیں وہ خود اندر سے چوہدری مجید کے وفادار سپاہی ہیں۔جو لوگ بلوچ الیکشن کی تاریخ دورانے کا کہہ رہے ہیں وہ پیر چناسی بیٹھ کے خوابیں دیکھ رہے ہیں۔بلوچ الیکشن انہوں نے نہیں ہرایا وہ الیکشن پی پی پی کے مجاور وزیراعظم نے خود ہرایا ہے اب ان کا بھی وہی حال کریں گے جو مسلم کانفرنس کا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھڑکیں مارنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کے دیکھیں۔

جو ان کے خلاف خود احتجاج کرتے ہیں اور انہوں نے خود ہی اپنے کارکنوں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رہنماء تحریک انصاف ذاکر حمید قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں پڑھی لکھی قیادت اور نوجوان موجود ہیں وہ اپنے کارکن کو کبھی نہیں چھورٹی ۔انشاء اللہ پی ٹی آئی پورے آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

29مارچ کو پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ تحریک انصاف کا مقدر ہے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں سیاسی مفادات کے لیے لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے آئندہ انتخابات میں سٹیٹس کو تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف متفقہ امیدوار بھی لاہیں تو ان کو شکست فاش ہو گی نوجوان ظلم کے نظام سے بغاوت کر کہ باہرآہیں کشمیری عوام ریاست کی سیاسی ، معاشی اور آئینی خودمختیاری کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیں آنے والے چند روز میں اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف کا حصہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :