28مارچ کو باغ میں ہونے والا احتجاج پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا 28مارچ کو باغ کے چوک اور چوراہے بند کر کے ثابت کریں گے کہ عوام کرپٹ حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے

ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر مسلم کانفرنس ضلع باغ سردار میرا کبر خان کا مختلف تقاریب سے خطاب

جمعہ 20 مارچ 2015 17:03

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر مسلم کانفرنس ضلع باغ سردار میرا کبر خان نے کہا ہے کہ 28مارچ کو باغ میں ہونے والا احتجاج پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا 28مارچ کو باغ کے چوک اور چوراہے بند کر کے ثابت کریں گے کہ عوام کرپٹ حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے شرقی باغ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ احتجاج میں شرکت کریں گے موجودہ حکومت نے کمیشن کھانے کے سواء کوئی کام نہیں کیا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے شرقی باغ کے طوفانی دورے کے دوران مختلف مقامات پر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار میر اکبر خان نے کہا کہ پانی سر کے اُپر سے گزر چکا ہے حکومت نے شرقی باغ میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا چائینہ پراجیکٹس اور بی سی ڈی پی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی شرقی کے لوگ با شعور ہیں اُن کو سب معلوم ہے کہ کس نے کیا کام کیا ہے سردار میر اکبر خان نے کہا کہ میر ی خاموشی کو کمزوری سمھجنے والوں کو 28مارچ کو معلوم ہو جائے گیا کہ عوام کس قدر حکومت اور باپ بیٹے سے تنگ ہے سردار میر اکبر خان نے شرقی کی عوام سے کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ شرقی کے مسائل حل ہوں بے روزگاروں کو روزگار مل سکے میرٹ کی بالا دستی ہو اور کرپٹ لوگوں سے نجات ملے تو وہ 28مارچ کے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں