مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ‘3 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک‘بھارتی فورسز نے علاقے گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا
جمعہ 20 مارچ 2015 19:17
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں عسکریت پسندوں نے راج باغ پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ عسکریت پسندوں نے پہلے پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑے ایک اہلکار ہلاک کیا اور پھر عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی۔
جس کے نتیجے میں3 اہلکاروں سمیت مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے۔(جاری ہے)
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ حملے میں ایک راہگیر بھی مارا گیا۔ آئی جی پولیس جموں دنیش رانا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے جنہوں نے جموں اور پٹھان کوٹ کی جانب جانے والی ایک جیپ کو تلاشی کے بہانے اپنے قبضے میں لے لیا۔ جس میں سوار ہوکر وہ پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا اور سرینگر شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.