Pfizer نے اورل ہیلتھ کا عالمی دن منایا،

معروف HCPs اینڈ KOLs نے اورل ہیلتھ کے مسائل پر شعور بیدارکرنے کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) Pfizer کے زیراہتمام اورل ہیلتھ کا عالمی دن منا نے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔یہ تقریب میڈیکل ایجوکیشن سیشن پرمشتمل تھی جس میں اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرین نے کثیرتعداد میں شرکت کی اوراورل ہیلتھ اوردانتوں کی دیکھ بھال کو برقرار رکھنے پر روشنی ڈالی جس کا صحت مند طرز زندگی میں انتہائی کلیدی کردارہے ۔

پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیروز جہانگیرنے ڈینٹل پین مینجمنٹ پرسیشن کی قیادت کی اوراورل ہیلتھ کی انسانی صحت میں کردارپر تفصیلی خطاب کیاکہ ہم کس طرح اپنے معمولات زندگی میں چھوٹی تبدیلیاں لاکراپنے مسوڑوں، دانتوں اورزبان کی بہتر دیکھ بھال کرسکتے ہیں ۔ڈینٹل کمیونٹی سے خطاب میں ڈاکٹرفیروز جہانگیر نے کہا کہ ڈینٹل پین مینجمنٹ بہت سے ڈینٹسٹس اورڈاکٹروں کیلئے ایک اہم شعبہ کی حیثیت رکھتاہے، اس بات کوسمجھنا اہم ہے کہ اچھی اوول ہیلتھ دانتوں کے درد کا بوجھ کم اورمریضوں کو مختلف پیچیدگیوں سے بچاتی ہے جس کا نتیجہ دانتوں اور مسوڑھوں کو عارضی اور مستقل نقصان کی صورت میں برآمد ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرPfizer پاکستان کے کنٹری منیجرڈاکٹر فرید خان نے ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان میں ڈینٹل پین مینجمنٹ پر سائنٹیفک سیمپوزیم میں شرکت کے لئے تمام اہم HCPs اورKOLs کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھرسے آنیوالے ماہرین کودیکھ کران کی خوشی کی انتہا نہیں رہی جنھوں نے مقامی صحت عامہ کے ماہرین کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کیلئے ڈینٹل پین مینجمنٹ کے شعبہ میں تازہ ترین پیش رفتوں کا تبادلہ کیا ۔

انھوں نے کہا کہ Pfizer پاکستان میں اورل حفظان صحت کے ماہرین اورڈینٹسٹس کی بہتری کیلئے بیداری مہم کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔اورل ہیلتھ کا عالمی دن (WOHD) ہر سال 20مارچ کو منایا جاتا ہے۔ یہ صحت مند اورل ہیلتھ کے فوائد اوردنیا بھر منہ کی صحت کے حوالے سے مسائل پرشعور کوفروغ دینے اور ہربوڑھے اور نوجوان کو اورل حفظان صحت کی دیکھ بھال کرنے کی اہمیت یاد دلانے کا ایک بین الاقوامی دن ہے۔

Pfizer عالمی سطح پر لاکھوں مریضوں کی زندگی کے معیارکو بہتر بنانے میں طویل شراکت رکھتا ہے۔اس شعبہ میں Pfizer دانتوں کے درد کو مسکراہٹ میں تبدیل کرنے کی کوششوں کیلئے پاکستان میں لاکھوں مریضوں کیلئے ادویات کو قابل رسائی بنانے کو یقینی بناتا ہے۔رواں سال Pfizer دانتوں کی دیکھ بھال کیلئے اپنی اہم خدمات اورکردار کوسامنے لانے کیلئے ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کی حمایت کر رہی ہے۔