جاپان میں امریکی سفارتخانے میں مشکوک کال کر نیوالا شخص گرفتار

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:50

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)جاپان میں امریکی سفارت خانے میں مشکوک کال کر نیوالا شخص پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جاپان میں موجود امریکی سفیر کیرولین کینیڈی کو امریکی سفارت خانے فون کر کے دھمکیاں دینے والا پولیس کے ہاتھ لگ گیا 52سالہ شخص کو پولیس تفتیش کیلئے اپنے ساتھ لے گئی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ تین روزہ دورے پر جاپان میں موجود ہیں دو ہفتے قبل جنوبی کوریا میں امریکی سفیر پر حملہ کیا گیا تھاجس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔