سعودی عرب کی صنعاء میں ہونے والی دہشتگردی کے نتیجے میں زخمیوں علاج ریاض میں کرانے کی ہدایت

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سعودی عرب نے یمن کے شہروں عدن اور صنعاء میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمیوں علاج ریاض میں کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں سعودی حکومت اور پوری قوم یمن کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے عہدیدار نے بتایا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر صنعاء کی مساجد میں دھماکوں کے زخمیوں اور اس سے پہلے عدن میں ہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج کے لیے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے عدن اور صنعاء میں دہشت گردی کے سلسلہ وار واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پڑوسی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور پوری قوم یمن کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :