امریکہ ‘ برف باری کے نتیجے میں کئی مقامات پر پروازیں منسوخ ‘سکولوں میں چھٹی کر دی گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برف باری کے نتیجے میں کئی مقامات پر پروازیں منسوخ ہوگئیں ‘سکولوں میں چھٹی کر دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ماہر موسمیات فرینک پریرا نے بتایا کہ واشنگٹن میں برف باری کے بعد سرد طوفانی موسم کا یہ سلسلہ نیو یارک میٹروپولٹن ایریا کی طرف بڑھا، جہاں چھ انچ تک برف پڑی وہاں پہلے ہی اتنی برف پڑ چکی ہے کہ یہ تحفہ کسی خوش گوار تاثر کا باعث نہ بن سکا۔

(جاری ہے)

موسم سرما سے خوفزدہ، بوسٹن والے شاید زیادہ ستائے ہوئے ہیں۔ اگلے ہفتے بھی بوسٹن کے علاقے میں ایک انچ برف پڑے گی، پہلے ہی سردیوں کے موسم کے دوران اب تک 108.6 انچ ( 275 سے زائد سینٹی میٹر) برف پڑ چکی ہے۔ شدید موسم سرما کے باعث، برف کو ہٹانا مشکل ترین کام بن چکا ہے، جب کہ شمال مشرق کے قصبہ جات اور شہروں کو محفوظ بنانے کے لیے مختص رقوم کم پڑ چکی ہیں۔گزشتہ روز تقریباً 1000 امریکی پروازیں منسوخ ہوئیں، اور نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن ڈی سی کے ہوائی اڈے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :