میرپور‘جامعتہ السلام اسلامیہ ایف ٹو میں ایک روزہ اصلاحی روحانی ذکر اذکار درود پاک کل ہو گا

ہفتہ 21 مارچ 2015 15:10

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) جامعتہ السلام اسلامیہ ایف ٹو میں کل 22مارچ بروز اتوار ایک روزہ اصلاحی روحانی ذکر اذکار درود پاک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔پروگرام کے دو سیشن ہونگے ۔پہلا سیشن بارہ بجے سے لے کر نماز عصر تک اور دوسرا سیشن نماز عصر سے لے کر نما ز عشاء تک رہے گا ۔

(جاری ہے)

اس خالص دینی اصلاحی روحانی پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ہونگے ۔

پروگرام میں پاکستان و آزادکشمیر کے مختلف شہروں سے دیگر علماء کرام اساتذہ اور شرکاء کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی ۔پروگرام کے میزبان مہتمم مدرسہ جامعتہ السلام اسلامیہ و مدرسہ زینت السلام الحاج پیر محمد بوستان اور ان کے رفقاء کار برطانیہ سے خصوصی طور پر میرپور تشریف لائے ۔جلسہ میں شرکت فرما کر اطمینان قلب و ثواب حاصل کریں ۔