کالے ناگ ، بچھوؤں اور ڈبوؤں کی سیاست 29مارچ کو دفن کردینگے،خواجہ عاطف بشیر

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے میڈیا ایڈوائزر خواجہ عاطف بشیر نے کہا ہے کہ کالے ناگ ، بچھوؤں اور ڈبوؤں کی سیاست 29مارچ کو دفن کردینگے ۔ ان کے زہر نکالنے کا وقت آگیا ہے ۔ تاکہ یہ مزید میرپور اور خطے کی عوام کو ڈس نہ سکیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خاندان کے حوالے سے بیہودہ اور غیر ذمہ دارانہ سیاسی بیانات دینے والوں نے سیاست کے امیج کو خراب کرنے کیساتھ اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ۔

جنہیں 29مارچ کے ضمنی الیکشن کی شکست برداشت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مفاداتی سیاست کی خاطر اپنی ذات کے خول میں بند مداریوں نے پونے چار سال تک پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا استحصال کیا ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ مظفرآباد شہر کی نشست سے مفاہمتی سیاست کے نام پر خواجہ فاروق احمد کو قربانی دی گئی اور اب میرپور سے اعجازرضا کوپی پی کا ٹکٹ دینے کے بجائے ٹرخا دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ میرپور ضمنی الیکشن میں تمام سرکاری وسائل جھونکنے والوں نے بیرسٹر سلطان محمود کی مخالفت میں سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے ۔ مگر میرپور کے عوام مفاد پرست حکمرانوں کا احتساب کرینگے ۔ بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کو عوام اچھی طرح جان چکے ہیں ۔ جنہوں نے بیرسٹر سلطان کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ۔ 29مارچ کو صرف کارروائی ہوگی وقت آگیا ہے اب دما دم مست قلندر ہوگا۔