بندوق کی نوک پرکراچی کے شہریوں کویرغمال بنانے نہیں دیں گے ،اسماعیل راہو

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی ،سینئرنائب صدرسیدشاہ محمد شاہ،انفارمیشن سیکریٹری سندھ میراسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماوٴں نے کراچی میں دہشتگردی کے حوالے کہاکہ شرپسندعناصرکراچی کے لوگوں کوبندوق کی نوک پریرغمال بناناچاہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف ملک بھرسے مٹھی بھردہشتگردوں کاصفایاکرنے کاعزم کررکھاہے ،انہوں نے کہاکہ کراچی کی معیشت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے شہرمیں امن کاقیام ہماری اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

میراسلم ابڑونے کہاکہ مٹھی بھردہشتگردوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے وہ دن دورنہیں جب وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ انگیزقیادت میں یہ خطہ امن کاگہوارہ کہلائے گا،انفارمیشن سیکریٹری کاکہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف پورے ملک میں موٹروے کاجال پھیلاکرپاکستان کوصنعتی زون میں بدلنے کی خواہش رکھتے ہیں انشاء اللہ جلد عوام کوان کے خوابوں کی تعبیرملے گی