پاک افغان سرحد پر حالات بہتر ہورہے ہیں ،آپریشن خیبر ٹو سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان ہوا:آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:32

پاک افغان سرحد پر حالات بہتر ہورہے ہیں ،آپریشن خیبر ٹو سے دہشتگردوں ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر حالات بہتر ہو رہے ہیں آپریشن خیبر ٹو سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے اب پاک افغان سرحد پر حالات بہتر ی کی طرف گامزن ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر آپریشن میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان ہوا ہے اور وہ اپنے ٹھکانے چھو ر کر بھاگ رہے ہیں ۔ان کا مزید کہان تھا کہ خیبر آپریشن کے اس مرحلے میں اب تک 80دہشتگرد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :