قراقرم بورڈ سے یو نیورسٹی اپنا تسلط ختم کر ے‘بورڈ میں موجود خا میوں کو ختم کیا جا ئے،

موو منٹ فار سٹو ڈنٹ رائٹس کے مر کزی صدر ثاقب عمر گلگتی کا بیان

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:14

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) موو منٹ فار سٹو ڈنٹ رائٹس کے مر کزی صدر ثاقب عمر گلگتی نے کہا ہے کہ قراقرم بورڈ سے یو نیورسٹی اپنا تسلط کو ختم کر دے اور قراقرم دورڈ میں موجود خا میوں کو ختم کیا جا ئے انٹر بورڈ اور میٹرک بورڈ کو دیگر صوبوں کی طر ح علیحدہ کیا جا ئے اور جن اساتذہ کے پیپرز ما رکنگ میں 20فیصد کرتے ہیں ان پر تا حیا ت پا بندی لگا دیا جاے کیو نکہ یہ قانون لا ہور بورڈ میں 2سال قبل لاگو ہو چکا ہے اور وہا ں پر اس قانون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

قراقرم بورڈ کے بنیادی یہی خا میاں ہیں جب تک یہ دور نہیں ہو نگے تب تک یہ بورڈ ایک اچھا مقام نہیں بنا سکتا ہے روز بروز بورڈ انتظا میہ کی اپنی من ما نی سے طلبہ و طالبات کو سخت مشکلات سے گذر نا پڑ رہا ہے اپنے قوانین بنانے پر طلباء سڑ کوں پر نکل آتے ہیں اپنے معیا ر کو صحیح کرنے کے لئیے بورڈ انتظامیہ طلباء پر رحم کریں رحم نہ کرنے کی صورت میں قانونی راستے بھی ہمارے پاس ہیں اور احتجاج کے را ست بھی کھلے ہیں۔