قراقرم یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کا حصول طلباء و طالبات کیلئے وبال جان بن گیا،

800 طلباء کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے 250لیپ ٹاپ دئیے گئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:31

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت میں لیپ ٹاپ کا حصول طلباء و طالبات کیلئے وبال جان بن گیا ۔لسٹ آٹھ سو طلباء و طالبات کی لگائی گئی ہے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے لیپ ٹاپ ڈھائی سو دئیے گئے ہیں ۔وی سی صاحب جلد سے جلد لیپ ٹاپ کی تعداد میں اضافہ کر کے آٹھ سو کروادیں تا کہ لسٹ کے مطابق تمام طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپس مل سکیں۔

ان خیالات کا اظہار معتمد (سیکریٹری)اسلامی جمعیت طلبہ کے آئی یو برادر عدنان سعید نے کے آئی یو میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں سے کے آئی یو کے طلباء کو لیپ ٹاپس دینے کا فیصلہ ہوا ہے مگر اب تک اس پر عمل در آمد نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے طلبا ء و طاْلبات شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وی سی کے آئی یو ڈاکٹر آصف خان صاحب جلد سے جلد لیپ ٹاپس طلباء و طالبات کو دینے کی ہدایت کردیں اور خود اس کی سرپرستی کریں تاکہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنوں کو نوازنے سے باز رہیں۔

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت کی واحد مادر علمی ہے اور اس میں طلباء بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پریشان ہیں ۔انٹر نیٹ کنکشن کافی دنوں سے متاثرہے جلد از جلد اس کو ٹھیک کیا جائے ۔