Live Updates

2015 ء تبدیلی کا سال ہے،عمران خان،

تاریخ میں پہلی بار الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہوں گی،ورلڈ کپ میں شکست پر نوجوان مایوس ہیں، کھیلوں کا ایسا نظام لاؤں گا کہ کوئی پاکسان کو شکست نہیں دے سکے گا، بنوں میں آئی ڈی پی کیمپ میں خطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:38

2015 ء تبدیلی کا سال ہے،عمران خان،

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شکست پر نوجوان مایوس ہیں کھیلوں کا ایسا نظام لاؤں گا کہ کوئی پاکسان کو شکست نہیں دے سکے گا۔ 2015 ء تبدیلی کا سال ہے۔ تاریخ میں پہلی بار الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہوں گی۔ بنوں میں آئی ڈی پی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پہلی دفعہ حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلی‘ نیا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔

حکمران کر پٹ ہیں چوری کرنے والے اپنی باریاں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت تعلیم پر زیادہ پیسہ خرچ کررہی ہے صوبے میں کرپشن کم ہوئی ہے نیب بنائی ہے ‘ لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کرے گی۔ بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس میں عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ پہلی بار جوڈیشل کمیشن بن رہا ہے جو انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرے گا عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی نظام ٹھیک نہیں مصباح الحق 34 اور محمد عرفان 32 سال تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا انتظار نہ کرتے رہتے۔ کھیلوں کا خصوصاً کرکٹ کا ایسا نظام لاؤں گا کوئی پاکستان کو شکست نہیں دے سکے گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے خراب نظام کا خاتمہ کرین گے پہلے مرحلے میں تحصیلوں اور پھر چھوٹی کونسلوں میں گراؤنڈ بنائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :