میرپور کے باشعور عوام 29مارچ کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں گے‘ سدرہ لطیف ایڈووکیٹ

پیپلز پارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید غریبوں کے حقوق کی خاطر پھانسی پر چڑھ گئے

اتوار 22 مارچ 2015 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنماء سردار سدرہ لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقہ ایل اے تھری میرپور کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری محمد اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے ، یہ حلقہ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ، پیپلز پارٹی نے غریبوں کو ووٹ اور حکمرانی کا حق دیا اورپاکستان کو ایٹمی قوت بنایا پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر میں ایک ہی وقت میں تین میڈیکل کالج ، پانچ یونیورسٹیاں بنائیں اور تعلیم کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے ،، میرپور کے عوام باشعور ہیں اپنے بہتر اور روشن مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرتے ہوئے تیر کے نشان پر مہریں لگائیں گئے، 29مارچ چوہدری محمد اشرف کی جیت کا دن ہوگا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،سردار سدرہ لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ سے لوٹا سیاست کا خاتمہ ہو گا ، وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید آزاد کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں،اُنہوں نے کہا پیپلز پارٹی مزدوروں،ہاریوں اور غریبوں کی جماعت ہے،پاکستان میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں جس کے قائدین خود اپنی جانوں کے نذرانے دیں،لیکن پیپلز پارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید غریبوں کے حقوق کی خاطر پھانسی پر چڑھ گئے اور بی بی شہید رانی بھی ملک پر قربان ہو گئی، اُنہوں نے کہا ضمنی الیکشن چوہدری اشرف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوں گے ، بھٹو شہید اور بی بی شہید رانی کے ماننے والے تیر کے نشان پر مہریں لگا کر سچے سپاہی بنیں۔