بزرگوں کے اسلاف کو زندہ رکھیں گے‘راجہ اعجاز دلاور

بزرگوں کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم اپنی منزل کا تعین کرسکتے ہیں‘تقریب سے خطاب

اتوار 22 مارچ 2015 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہے کہ تحریک آزاد کشمیر میں فتح محمد کریلوی،راجہ حیدر خان ،بریگیڈئر(ر) راجہ دلاور خان اور غازی الہیٰ بخش مرحوم کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائینگی،بزرگوں کے اسلاف کو زندہ رکھیں گے،فتح محمد کریلوی ہمارے قومی ہیرو ہیں تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کو انکی لازوال خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں چودھری یوسف آف بھمبر کی خدمات بھی نمایاں ہیں،بزرگوں کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم اپنی منزل کا تعین کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے فتح محمد کریلوی کی برسی کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا خطہ کی آزادی کے لیے ہمارے اباؤ اجداد نے قربانیاں دی تھی،جس پر ہمیں فخر ہے ،اُنہوں نے کہا جو قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں وہ ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں اور ترقی کی بلندیوں کو چھوتی ہیں،راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا فتح محمد کریلوی (مرحوم ) اوردیگر بزرگوں کے کارنامے نئی نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے،اُنہوں نے کہا آج ہم جو آزادی کا سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔