جمعیت علماء اسلام کا امیدوار کامیاب ہو کر حلقہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا‘محمد اخلاق جذبی

اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے تاریخی جدوجہد کی ہے اور ہر قسم کے مصائب اور تکلیفیں برداشت کیں

اتوار 22 مارچ 2015 13:32

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) حلقہ ایل اے تھری کے عوام جمعیت علماء اسلام کے امیدوار محمد اخلاق جذبی کو کامیاب کر ے انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام کا امیدوار کامیاب ہو کر حلقہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا جس میں عام آدمی کو بنیادحق ملے گا تاکہ عام انسان عزت سے زندگی گزار سکے ۔ان خیالات کا اظہار حاف اعجا ز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظام مصطفےٰ کے نفاذ کے لیے میدان میں اتری ہے تاریخ گواہ ہے ہمارے اکابرین نے ہر موقع پر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے تاریخی جدوجہد کی ہے اور ہر قسم کے مصائب اور تکلیفیں برداشت کیں ہیں مگر کبھی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں ہمارا مقصد کبھی بھی اقتدار نہیں رہا ہمارا مقصد صرف اور صرف ملک میں عدل و انصاف کو مہیا کرنا ہے تا کہ عام آدمی کو بھی بنیادی حق مل سکیں اور ہم میرپور کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کو کامیاب کروائیں انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام کا امیدوار اقتدار میں آکر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گا اور ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :