دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے:راحیل شریف

اتوار 22 مارچ 2015 15:18

دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے:راحیل ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے اور خفیہ مقامات پر چھپے دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ آرمی چیف نے کور ہیڈ کواٹر ز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب ،خیبر ایجنسی میں جاری کارروائیاں اور فاٹا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف راحیل شریف نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر راحیل شریف نے کہا کہ شہری اور دیگر علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔