کاشتکار اروی کی کاشت بروقت مکمل کرلیں محکمہ زراعت کی ہدایت
بہترین انداز میں تیاری کیلئے کھیت میں 10 سے 15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ہل چلائیں ترجمان
اتوار 22 مارچ 2015 15:57
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار اروی کی کاشت بروقت مکمل کرلیں ۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کاشتکار زمین کی بہترین انداز میں تیاری کیلئے کھیت میں 10 سے 15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ہل چلائیں اور زمین کو بھربھراکرلیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب اروی کی کاشت کرنی ہو تو کھیت میں 4بوری سپر فاسفیٹ ، ایک بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈال کر ہل چلادیں ۔
انہوں نے کہاکہ فی ایکڑ 750 سے 875کلوگرام بیج کااستعمال شاندار نتائج کا حامل ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ فصل کی کاشت کیلئے60 میٹر کی پٹڑیاں بناتے ہوئے 15 سے 20 سینٹی میٹر کے فاصلے پر 5سے 8سینٹی میٹر گہرا بیج اگائیں تاکہ اروی کی بمپر کراپ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.