ایران کے جوہرہ پروگرام کو ہتھیاروں کی پیداوار روکنے سے متعلق مذاکرات میں خاصی پیش رفت ہوچکی ہے، فائنل معاہدے کی راہ میں ابھی بھی کئی اہم خلاء پر کرنے کے لئے موجود ہیں،امریکی وزیر خارجہ جان کیریی

اتوار 22 مارچ 2015 16:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو ہتھیاروں کی پیداوار روکنے سے متعلق مذاکرات میں خاصی پیش رفت ہوچکی ہے، فائنل معاہدے کی راہ میں ابھی بھی کئی اہم خلاء پر کرنے کے لئے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے ایک ہفتے کے بعد جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا مارچ 31 تک فریم ورک معاہدے کی ڈیڈ لائن کے باوجود کسی معاہدے کے لئے تیزی نہیں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ بنیادی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے زور دیا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے پاس ایک سفارتی حل کا موقع میسر ہے۔کیری رواں ہفتے میں لندن جائینگے جہاں وہ اپنے یورپی اتحادیوں سے ملاقات کریں گے۔ ایران سے مذاکرات آئندہ ہفتے میں بحال ہوں گے۔