روایات کے برعکس جنازہ عورتوں نے اٹھایا
اتوار 22 مارچ 2015 21:45
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)قرآن کی بے حرمتی کے بظاہر جھوٹے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں کابل میں ماری جانے والی خاتون کے جنازہ افغان اور اسلامی روایات کے برعکس عورتوں نے اٹھایا۔ فررخندہ نامی اس خاتون کے جنازے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور ان کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سرکاری تفتیش کار کا کہنا ہے کہ فرخندہ پر قرآن جلانے کا جو الزام لگایا گیا ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
خیال رہے کہ اس عورت پر حملے اور پولیس کی جانب سے عدم مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ انھوں نے قتل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ فرخندہ پر ہونے والے حملے کی فلم کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔(جاری ہے)
واضع رہے کہ مردوں کے ایک ہجوم نے اس عورت کو ڈنڈے اور پتھر مار کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا تھا اور پولیس نے اسے ہجوم سے بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہجوم نے اس عورت پر قرآن جلانے کا الزام لگایا تھا۔شادو شمشیرا مسجد اور مقبرے کے پاس پیش آنے والا یہ سانحہ افغانستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔اتوار کو ہونے والے جنازے میں سرگرم خواتین کارکنوں نے فرخندہ کا کفن خود اٹھایا ہوا تھا جو کہ افغان روایات کے برعکس ہے کیونکہ یہ کام عموماً مرد کرتے ہیں۔ افغان وزارتِ داخلہ کے اعلی اہلکار جنرل محمد ظاہر کے مطابق قرآن جلائے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’فرخندہ بلکل بےگناہ تھی اور اس کے قتل کے الزام میں ہم نے 13 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں آٹھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔‘ پہلے دعوی کیا گیا تھا کہ فرخندہ کا دماغی توازن درست نہیں تھا لیکن اسے کے بھائی نے خبر رساں ادارے روائٹرز سے بات کرتے ہوئے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن مذہبی استانی بننے کی تربیت حاصل کر رہیں تھیں۔ فرخندہ کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی موت کی خبر سننے کے بعد باقی خاندان کی حفاظت کے پیشِ نظر ان کے والد نے فرخندہ کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.