جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے پاک فضائیہ کا حصہ بننے کیلئے تیار
اتوار 22 مارچ 2015 22:23
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)حد نگاہ سے بھی آگے مار کرنے والے اور انفراریڈ شارٹ رینج میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے چند روز میں پاک فضائیہ کا حصہ بن جائیں گے۔ کامرہ کمپلیکس نے سالانہ 25 طیارے تیار کرنے کا سنگ میل بھی عبور کر لیا جس کی خریداری میں متعدد ممالک نے دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ 1998ء پاکستان ائیر فورس کی خود انحصاری کی پالیسی کے حوالے سے اہم ترین سال ثابت ہوا۔
پاکستان اور چین کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ ہوا اور پہلے پروٹو ٹائپ طیارے کی تیاری 30 ماہ کی نہایت ہی قلیل مدت میں مکمل کر لی گئی۔ پہلے پروٹو ٹائپ طیارے نے ستمبر 2003ء میں اڑان بھری۔ جے ایف 17 نے 23 مارچ 2007ء کو فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔(جاری ہے)
طیارے کو پاک فضائیہ کے پرانے طیاروں سے تبدیل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ہر قسم کے موسم میں ایک کارآمد طیارہ ہے۔ طیارہ 1.6 میک کی رفتار سے پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل الیکٹرونک کنٹرول سسٹم کی بدولت جے ایف 17 تھنڈر طیارہ چھوٹے اور خطرناک ائیر فیلڈ میں بھی اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنی خصوصیات میں جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ایف 16 کا ہم پلہ ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو پر کام دسمبر 2014ء میں شروع ہوا۔ بلاک ٹو میں فضاء میں ری فیولنگ کی صلاحیت کا اضافہ کیا گیا۔ ائیر بورن ریڈار کو اپ گریڈ کرنے سے جے ایف 17 طیارے کی فضائی برتری میں زبردست اضافہ ہوا۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو حال ہی میں پاک فضائیہ کے کمبیٹ کمانڈر سکول میں شامل کیا گیا ہے جو اس کے بہترین طیارہ ہونے کی دلیل ہے۔ جے ایف 17 طیارہ بحری جہاز تباہ کرنے والے میزائلوں کے ساتھ بم، لیزر گائیڈڈ بم، رن وے تباہ کرنے والے بم اور کلسٹر بم بھی استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان یہ معاہدہ موجود ہے کہ طیارے کو بیک وقت دونوں ممالک میں تیار کیا جائیگا۔ پاکستان کے پاس طیارے کی 58 فیصد پیداوار کے حقوق ہیں اور سو فیصد تیاری کی آپشن بھی موجود ہے۔ یہ منصوبہ ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملکی خود مختاری اور خود اعتمادی کی جانب بڑے اقدام ہیں۔ یہ پراجیکٹ پاکستان کی معیشت میں ترقی کے ضامن ہیں جو کہ ہماری حکومتی اور ملکی پالیسی کا اہم جزو ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.