Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق معاہدے کے مندرجات ،دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم اسمبلی توڑ دینگے ،تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی سے مدد لی جاسکتی ہے،معاہدے کے نکات، حکومت اور تحریک انصاف میں جوڈیشل کمیشن پر سمجھوتے کی کاپیاں تمام پارلیمانی رہنماوٴں کو ارسال ،وزیراعظم تمام پارلیمانی رہنماوٴں سے (منگل) ملاقات کریں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اتوار 22 مارچ 2015 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق معاہدے کے مندرجات منظرعام پر آگئے ،معاہدے کے مطابق اگر عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوتی ہے تو وزیراعظم خود اسمبلی توڑ دیں گے ،انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی سے مدد لی جاسکتی ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر ہونے والے سمجھوتے کی کاپیاں تمام پارلیمانی رہنماوٴں کو ارسال کردیں ، وزیراعظم نواز شریف منگل کو تمام پارلیمانی رہنماوٴں سے ملاقات کریں گے ۔

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ہونے والے معاہدے کے مندرجات منظرعام پر آگئے جس کے مطابق عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں وزیراعظم خود اسمبلی توڑ دیں گے اور ملک بھر میں بیک وقت انتخابات ہوں گے جب کہ دھاندلی کی تحقیقات 45 دن کے بجائے سمری ٹرائل کے زریعے کرائی جائے گی اور جوڈیشل کمیشن کے لئے مجوزہ آرڈیننس کو بھی معاہدے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر ہونے والے سمجھوتے کی کاپیاں تمام پارلیمانی رہنماوٴں کو ارسال کردیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف منگل کو تمام پارلیمانی رہنماوٴں سے ملاقات کریں گے جس میں جوڈیشل کمیشن اور پی ٹی آئی سے ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات