لندن: ملک دشمنی کے ثبوت موجود ہیں تو برطانوی حکومت کو دیے جانے پر اعتراض نہیں، الطاف حسین
پیر 23 مارچ 2015 21:37
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موونٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ان کے خلاف ثبوت برطانوی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں۔ اگر ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں تو ان ثبوتوں کا برطانوی حکومت کے حوالے کیے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
(جاری ہے)
صولت مرزا کی حالیہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے حوالے سے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں تاہم یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ڈیتھ سیل سے ایک مجرم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
صولت مرزا کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا تاہم اخلاقی طور پر ان کی اہلیہ اور بہن کی قانونی معاونت کی گئی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کمیشن سے مطلوبہ نتائج کا حصول مشکل نظر آرہا ہے۔ 7 سال بعد یوم پاکستان کی پریڈ کے انعقاد پر آرمی چیف راحیل شریف کو متحدہ کے قائد نے بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کا انعقاد کرکے راحیل شریف نے پاکستان کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.