برطانیہ میں ایم کیوایم کا یوتھ ونگ قائم کردیا گیا، 8رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی،حبادانش ایم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کی آرگنائز ر اور شمائم صدیقی جوائنٹ آرگنائزر ہوں گی
پیر 23 مارچ 2015 22:22
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )کا برطانیہ میں ایم کیوایم کا یوتھ ونگ قائم کردیا گیاہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا وطالبات میں ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور حق پرستانہ پیغام کے فروغ ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلئے ا یم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اس سلسلے میں 8رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
حبادانش ایم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کی آرگنائز ر اور شمائم صدیقی جوائنٹ آرگنائزر ہوں گی۔ یوکے یوتھ ونگ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلباوطالبات شامل ہیں ۔ دریں اثنا یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیداروں ، اراکین اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں الطاف حسین سے بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.