تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں‘تعلیم کے اندر ترقی کا راز پوشیدہ ہے‘مغربی ممالک کی ترقی کا راز تعلیم ہی ہے ‘ جس کی بدولت آج انسان کئی فضاؤں تک رسائی حاصل کر چکا ہے‘ تعلیم اندھیروں سے نکال کر روشنی تک پہنچاتی ہے

سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر ‘ لیگی رہنما راجہ امداد علی طارق‘ بلال نقوی و دیگر کا تقریب سے خطاب

منگل 24 مارچ 2015 16:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں‘تعلیم کے اندر ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔مغربی ممالک کی ترقی کا راز تعلیم ہی ہے ۔ جس کی بدولت آج انسان کئی فضاؤں تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔ تعلیم اندھیروں سے نکال کر روشنی تک پہنچاتی ہے۔ ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کرنا ہوگی اسی سے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ایئرپورٹ کے مقام پر اسلام آباد پبلک سکول کی سالانہ تقریب سے سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر ‘ لیگی رہنما راجہ امداد علی طارق‘ بلال نقوی و دیگر کا خطاب۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپوٹ کے مقام پر اسلام آباد پبلک سکول کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر‘ لیگی رہنما راجہ امداد علی طارق سمیت یاسر نقوی‘ نسیم گیلانی ‘ بلال نقوی و دیگر مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرکاری اساتذہ نے اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلوانے کیلئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا رخ کررکھا ہے جو بین ثبوت ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کا معیار انتہائی پست ہو چکا ہے۔

جبکہ سرکاری ملازمین دفاتر چھوڑ کر ہڑتالوں میں شریک ہیں۔ دفاتر میں اب ملازمین سیاست کو ہی اپنا فرض عین سمجھتے ہیں ‘ سائلین کو بھی سخت دشواری کا سامنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر اول دوم سوم آنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :