پولیس فورس حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم رکھنے کی ذمہ دار ہے، کمشنر کوہاٹ

منگل 24 مارچ 2015 17:24

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پولیس فورس حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم رکھنے کی ذمہ دار ہے، سرکاری ادارے حکومت کے احکامات کی پاسداری اپنا شعار سمجھتے ہیں ،عوام علاقہ مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں،رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔پولیس ایک منظم فورس ہے جو جان پر کھیل کر عوام کے جان و مال اور آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،ھنگو کے علماء اکرام اور مشران نے ہمیشہ امن کے لیے حکومت کا ساتھ دیا ہے ھنگو پولیس کے بارے میں شکایات کا میرٹ پر فیصلہ کریں گئے۔

پولیس عوام کی خادم ہے اور خادم رہے گی۔ان خیالات کا اظہار کمشنر کوہاٹ سید جمالدین شاہ اورڈی ائی جی کوہاٹ اشتیاق مروت نے ڈی پی او آفس ھنگو میں علماء اکرام اور سنی سپریم کونسل کے مشران کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ڈی پی او انور سعید کنڈی،ڈپٹی کمشنر نعیم انور سدوزئی،ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار تنولی،بار ایسوسی ایشن کے صدر شبیر خان ایڈوکیٹ،سنی سپریم کونسل کے سربراہ مولانا عبدالستار،پبلک سیفٹی کمیشن کے چئیر مین شاہ حسین ایڈوکیٹ،حسن خان،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا حسین جلالی،ملتان اکبر،سمیع الدین بنگش،امین اللہ اورکزئی،نور آواز ایڈوکیٹ ،مولانا عبدالجلیل اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جمالدین شاہ نے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ریاست ہر حال میں حکومتی رٹ کو یقینی بنائے گی اور سرکاری مشنری اعلی حکام کے احکامات پر موری سپرٹ اور ایمانداری سے عمل درآمد کی پابند ہے لہذا علماء اکرام اور مشران ذمہ دارانہ کردار کو ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو اپنا شعار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ھنگومیں پائیدار امن کے لیے مشران نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے لہزا اب چھوٹے چھوٹ مسائل کو اچھال کر حالات کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سرکاری ادارے عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ان کے ساتھ تعاون بہتر نتائج کا حامل ہو گا۔ڈی ائی جی کوہاٹ اشتیاق مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک منظم فورس ہے جو عوام کے جان و مال و آبرو کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہے۔

ھنگو پولیس نے جان ہتھیلی پر رکھ کر سماج دشمن عناصر اور امن دشمنوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں جس کی ستائش ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس اہلکار یا افسر کے خلاف کسی کو بھی شکایت ہو تو ثبوت کے ساتھ رابطہ کیا جائے میرٹ اور انصاف کے مطابق فیصلہ کر کے ذمہ دار کو سخت محکمانہ سزا دی جائے گی۔انہوں نے پولیس اہلکاروں اور افسران سے کہا کہ وہ عوام کے خادم ہیں اور عوام کے ساتھ غیر جانبدارانہ رویہ اپنائیں اور اپنے محکمے کی شان میں آضافے کا باعث بنیں۔

مشران مولانا عبدالجلیل،نور آواز ایڈوکیٹ،شاہ حسین ایڈوکیٹ ،اور دیگر نے ھنگو پولیس کی طرف سے غیر قانونی چھاپوں کی شکایات پر ڈی ائی جی نے حکم دیا کہ ائندہ چھاپوں کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور فی میل پولیس کو بھی چھاپوں میں شریک رکھا جائے نیز مشران سے رابطوں کو بھی مربوط بنایا جائے۔ڈی ائی جی نے مشران کی طرف سے بعض پولیس اہلکاروں پر الزامات پر مشران کو جائینٹ انوسٹی گیشن کی پیشکش کی اور انہیں یقین دلایا کہ اگر کسی پولیس اہلکار یا افسر پر کوئی الزام ثابت ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :