راولپنڈی آرٹس کونسل نے قومی یکجہتی پرمبنی ڈرامہ ’آدم کے بیٹے‘ پیش کیا

منگل 24 مارچ 2015 17:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) یومِ پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل نے قومی یکجہتی پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’آدم کے بیٹے‘ پیش کیا۔ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب مہمانِ خصوصی اورسابق ممبرپنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ مہمانِ اعزازتھے جبکہ ناہیدمنظوراور ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمداس موقع پران کے ہمراہ تھے۔

ڈرامہ کوعلی زیب نے تحریرکیااورہدایات دیں تھیں جس کا مرکزی خیال تھا کہ لسانیت اورقومیت کوبالاطاق رکھ کرپاکستان کی ترقی میں کرداراداکرنا چاہیے۔ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا یومِ پاکستان کے متعلق نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے ۔انھوں نے کہا پاکستان کوسیاسی ومذہبی منافرت اوردہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

سابق ممبرپنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کواس عہدکی تجدید کرنی ہے کہ ہمیں پاکستان کو ہم نے قائداعظم اورعلامہ اقبال کے تصورکے مطابق بنانا ہے اوراخوت و بھائی چارے کوفروغ دینا ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے کیونکہ اب ہمیں تمام فروعی اختلافات بھلا کرملک کا سوچنا ہے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹرراولپنڈی آرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ڈرامہ کے انعقادکا مقصدنوجوان نسل کوقراردادپاکستان کے بارے شعوراورآگاہی دینا مقصودتھا۔