ترکی کے وزیر ماحولیات و شہری امور ادریس گلوز کا پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے عزم کا اظہار،

ترکی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم رواں سال ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا اور باہمی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،تقریب سے خطاب

منگل 24 مارچ 2015 22:12

انقرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ترکی کے وزیر ماحولیات و شہری امور ادریس گلوز نے پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم رواں سال ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا اور باہمی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے وہ منگل کو ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود کی طرف سے دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم رواں سال ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا اور باہمی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستانی سفیر سہیل محمود نے کہا کہ ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کے پاکستان کے دورہ سے خوشگوار باہمی تعلقات کو جامع شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ہماری کوششوں کو تقویت ملی ہے، دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدہ کیلئے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ سرمایہ کاری بڑھانے، ثقافتی شعبہ میں تعاون کے فروغ اور عوام کی سطح پر رابطے بڑھانے کے ساتھ ساتھ وفود کے دوروں کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :