میکسیکو،منشیات فروش گروہ کا سرغنہ ہلاک

منگل 24 مارچ 2015 23:27

میکسیکو سٹی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) میکسیکو کے منشیات فروش گروہ کے سرغنہ جواکن ”ایلچیکو“گوزمین کے آبائی قصبے کے پولیس سربراہ کو بیڈیوا گوئٹو اپنی کار میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ، یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی ۔

(جاری ہے)

سینالووا ریاست کے پراسیکیوٹرز دفتر سے ایک اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ میونسپلٹی پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر جوزگوڈیلیوپ گوئیریوریئس کو گزشتہ رات اس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ اپنے گھر پہنچے ۔

30ہزار آبادی پر مشتمل قصبہ سینالووا میں منشیات فروشی کے طاقتور گروپ کے سربراہ گوئزمین ، جسے فروری 2014ء میں 13سال بعد سینالووا کے ساحلی شہر میزٹ لینڈ میں گرفتار کیا گیا تھا ، کا آبائی علاقہ ہے ۔بیڈریگویٹو چچہوا ہوا اور ڈورنگو کی ریاستوں کے قریب ہے ، جو ”دی گولڈن ٹرینگلر“ کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں منشیات سمگلنگ، چرس اور افیون کی کاشت دہائیوں سے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :