پیرو،بسوں اورٹرک میں تصادم،34افرادہلاک

منگل 24 مارچ 2015 23:27

لیما( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء)شمالی پیرو میں مختلف گاڑیوں کے حادثے ، جس میں تین بسیں اور ایک ٹرک آپس میں ٹکرا گئیں ، کے نتیجے میں کم ازکم 34افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بات وزیر صحت انیبل ولیسکوئز نے گزشتہ روز بتائی ۔

(جاری ہے)

ولیسکوئز نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ کم ازکم 70سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ، انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ لیما کے تقریباً300کلومیٹر(185میل) شمال میں واقع ساحلی شہر وارمے کے قریب پیش آیا ۔قبل ازیں حکام نے بتایا تھا کہ 22افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔