فلوریڈا،ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،تین افراد ہلاک

منگل 24 مارچ 2015 23:29

میامی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) فلوریڈا کے ہمسایہ علاقے اورلینڈو میں ایک گیسٹ ہاؤس پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بات پولیس نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ پائلٹ ،اس کی اہلیہ اور جوڑے کی ایک دوست حادثے میں ہلاک ہو گئے ، یہ حادثہ اورلینڈ ایگزیکٹو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد گزشتہ رات پیش آیا ۔گیسٹ ہاؤس ، جو ایک بہت بڑی ملکیت تھا ، حادثے کے بعد خالی تھا ، پولیس نے کہا کہ پراپرٹی کے رہائشی بڑے گھر میں موجود تھے ، تاہم وہ محفوظ رہے ، فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :