فغانستان میں مظاہرے کے دوران قتل کی جانے والی خاتون کے حوالے سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 24 مارچ 2015 23:29

کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) افغانستان میں مظاہرے کے دوران قتل کی جانے والی خاتون کے حوالے سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں مظاہرین ین پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر گزشتہ ہفتے قتل ہونے والی 27 سالہ مذہبی خاتون اسکالر کیلئے انصاف اور قاتلوں کو کٹہرے میں لا کر سزا دینے بارے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ان مذہبی اسکالروں اور علماء کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرے جنہوں نے قرآن پاک کے اوراق جلانے کے الزام میں قتل کی جانے والی خاتون کو گنہگار قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو درست قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :