خیرپور :بس اور ٹرک میں ٹکر سے 13 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

بدھ 25 مارچ 2015 10:57

خیرپور :بس اور ٹرک میں ٹکر سے 13 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء) خیر پور میں تیز رفتاری نے تیرہ افراد کی زندگیاں نگل لیں ، کراچی سے اسلام آباد جانے والے بس کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی ، بیس افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں ۔ خیرپور میں تیز رفتاری نے کئی گھروں کے چراغ بجھا دئیے ۔ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ صبح پانچ بجے کے قریب میران ہائی وے پر کُمب کے علاقے میں پھلوں سے لدا ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گیا اور سامنے سے آنے والی بس سے جا ٹکرایا ۔

(جاری ہے)

شدید اور خوفناک حادثے سے بس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک کا بھی اگلا حصہ تباہ ہوگیا ۔ بدقسمت بس کے مسافروں کا سامان جگہ جگہ بکھر گیا ، ٹرک پر لدے پھلوں کے ٹوکرے بھی جگہ جگہ پھیل گئے ۔ اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، انتظامیہ نے ایمرجنسی ڈکلئیر کر کے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو گمبٹ اور خیر پور ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :