تحفظ حقوق کمیٹی میرپور نے رابطہ مہم تیز کر دی ‘رابطہ میرپور کے شہریوں سے ظلم پرکمیٹی کو عوام میں زبردست پزیرائی

28مارچ سیاہ پرچم بردار ریلی میں مختلف سیکٹرز سے نوجوان میاں محمد ٹاؤن پہنچیں گے

بدھ 25 مارچ 2015 14:25

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)تحفظ حقوق کمیٹی میرپور نے مختلف سیکٹر ز میں رابطہ مہم تیز کر دی ہے دوران رابطہ میرپور کے شہریوں سے ہونے والے ظلم پر THC کے موقف کو زبردست پزیرائی مل رہی ہے اور 28مارچ سیاہ پرچم بردار ریلی میں مختلف سیکٹرز سے نوجوان اپنی ٹرانسپورٹ کے ہمراہ میاں محمد ٹاؤن پہنچیں گے ۔رابطہ مہم تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنماؤں یاسین خان ایڈووکیٹ ،بنیل بٹ،سجاد مغل ،سجاد حسین ،چوہدری قدیر حسین،راشدمحمود ایڈووکیٹ ،میر آزاد ،واجد محمود ،ناظم بھٹی ،چوہدری عابد،ناصر چوہدری ،جہانگیر حسین،فیضان علی ،وسیم علی ،اسد محمود ،ماجد مغل موٹا،گوہر انجم ،سمیت دیگر نوجوانوں پر مشتمل وفود نے چلائی ۔

دوران رابطہ شہریوں نے کہا کہ اس شہر کی تمام تنظیمیں ظالموں کا حصہ بن چکی ہیں اور پنا حصہ وصول کر رہی ہیں جبکہ واحد تحفظ حقوق کمیٹی میرپور ہے جو میرپور کے مسائل پر دو ٹوک موقف لیے ہوئے ہے اور شہریوں کو جھوٹوں اور منافقت کرنے والوں کے متعلق خبردار کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں THCکے ساتھ ہیں اور شہریوں کے حقوق کیلئے منظم ہونے والی ریلی کا حصہ ضرور بنیں گے ۔

THCکے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے ظلم اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہو کر ظلم کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے جس کیلئے اس شہر کے مظلوم تمام شہریوں کو اس جدوجہد کا حصہ بنائیں گے اور یہ وا ضع کریں گے کہ اس شہر میں ظالم اور مظلوم ہیں تیسرا کوئی نہیں ہے اور آخری فتح مظلوم میرپور کے عوام کی ہوگی کیونکہ یہ تعداد میں زیادہ ہیں اور زیادہ عرصہ تک ان پر ظلم رواں نہیں رکھا جا سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج سادہ لوح لوگوں کو برادری کی عزت و دیگر فرسودہ جھنجٹ کی آڑ میں اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنے کیلئے کوشش جاری ہے ۔جبکہ میرپور کے لوگ اب یہ جا ن چکے ہیں کہ وہ لوگ جن کو 5سال کی مقررہ مدت کے بعدبرادری کی عزت یاد آتی ہے درحقیقت وہ ہمارے برادری کے ہے ہی نہیں ہیں بلکہ ہمارے اوپر ظلم کرنے والی برادری کے ہیں اور عام لوگوں کی برادری عام لوگ ہیں ۔اس لیے جب تک مسائل حل نہیں ہوتے کسی سورما کی تائید حمایت نہیں کی جا سکتی اور نہ کی جائے گی ۔